فاٹا گرینڈ الائنس نے قبائلی علاقوں کا انضمام مسترد کردیا
قبائلیوں کی مرضی جاننے کیلیے ریفرنڈم کرایا جائے، مفتی عبدالشکور، ملک وارث
آل فاٹا گرینڈ الائنس نے قبائلی علاقوں کا انضمام مسترد کردیا۔
آل فاٹا گرینڈ الائنس کا باغ ناران میں جرگہ منعقدہواجس میں تمام قبائلی ایجنسیوں کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جرگے میں جے یوآئی ایم این اے مفتی عبدالشکور، سابق ایم این اے ووفاقی وزیرملک وارث خان، سابق ایم این اے ملک بازگل، فاٹاگرینڈالائنس کے رہنما ملک خان مرجان اوردیگربھی موجود تھے۔ فاٹاگرینڈالائنس نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا ہے۔
فاٹاگرینڈالائنس کاکہناہے کہ اگرعمران خان باقی چیزوں پر یوٹرن لے سکتے ہیں تو وہ فاٹاانضمام پربھی یوٹرن لیں کیونکہ یہ فیصلہ جلدبازی میں ہوا ہے۔ فاٹا گرینڈالائنس نے وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ کومستردکردیااورکہاکہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے اس وقت تک وہ قبائلی علاقوں کا دورہ بالکل بھی نہ کریں۔
فاٹا گرینڈ الائنس نے شہید ایس پی طاہرکے ایصال ثواب کیلیے دعاکی اوران کوتمغہ شجاعت دینے کابھی مطالبہ کیا، حکومت فاٹاکے مسئلہ پر ریفرنڈم کرائے تاکہ انھیںمعلوم ہوسکے کہ قبائل کیاچاہتے ہیں۔