چیف جسٹس کے لاہورمیں اسپتالوں کے ہنگامی دورے رنگ دکھانے لگے
گزشتہ روز یونائیٹڈ کرسچن اسپتال گلبرگ کے دورے پر اسپتال انتظامیہ اور مریضوں نے چیف جسٹس کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے اسپتالوں کے ہنگامی دوروں کا اثر ہونے لگا، ہمہ وقت اسپتالوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مریضوں کے علاج اور تشخیصی ٹیسٹ کے مراحل میں آسانیاں پیدا کردی گئیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار معمول کے مطابق سرکاری ونجی اسپتالوں کے ہنگامی دورے کررہے ہیں ، اس تناظر میں جہاں سرکاری اسپتالوں کی منہ زور انتظامیہ اور محکمہ صحت نے اپنے قبلہ کودرست کیا ہے وہاں نجی اسپتالوں کی انتظامیہ بھی معیاری اور ازراں فیسوں پر مریضوں کا علاج معالجہ کررہی ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز یونائیٹڈکرسچن ہسپتال گلبرگ لاہور میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی آمد کو نہ صرف انتظامی افسران نے سراہا بلکہ وہاں پر داخل مریضوں اور ان کے لواحقین نے بھی کہا کہ شکر ہے کہ اس اسپتال کی بہتری کیلیے چیف جسٹس خود تشریف لائیں ہیں۔
اس موقع پر موجود انتظامی افسران اور لواحقین کا کہنا تھا کہ آج تک اس ہسپتال میں جو بھی آیا اس نے اپنی سیاست چمکائی عملی طورپر اسپتال کوکھنڈر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر آج چیف جسٹس نے موقع پر ہی احکامات جاری کرکے غریب مریضوں اوران کے لواحقین کے دل جیت لیے ہیں۔