مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید
ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھاری فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، دونوں نوجوانوں کی شناخت نواز احمد اور یاور وانی کے نام سے ہوئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور نوجوان شہید
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے لیکر اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں متعدد کشمیری شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔