جنوبی افریقہ کی 19 سالہ کرکٹر لاؤرا وولوارڈٹ میڈیکل اسٹوڈنٹ شاعر اور گلوکار

اوپننگ بیسویمن لاؤرا وولوارڈٹ نے صرف 16 برس کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف فروری 2016 میں ڈیبیو کیا۔

اوپننگ بیسویمن لاؤرا وولوارڈٹ نے صرف 16 برس کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف فروری 2016 میں ڈیبیو کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کی 19 سالہ کرکٹر لاؤرا وولوارڈٹ ہرفن مولا ہیں، وہ میڈیکل کی طلبہ ہونے کے ساتھ گانے لکھتی اور گاتی بھی ہیں۔

اوپننگ بیسویمن لاؤرا وولوارڈٹ نے صرف 16 برس کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف فروری 2016 میں ڈیبیو کیا، دوسرے ہی میچ میں پہلی انٹرنیشنل ففٹی اسکور کی اور پھر ویمنز ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کیخلاف 149 رنز بنائے، اس ایونٹ میں ان کی ایوریج 65 رہی۔


انھوں نے ایک یونیورسٹی میں 6 سالہ میڈیسن ڈگری میں داخلہ لیا، تاہم ٹاپ لیول پلیئر ہونے کی وجہ سے انھیں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ نہ صرف خود گانے لکھتیں بلکہ گاتی بھی ہیں۔

 
Load Next Story