پاک روس دو طرفہ تجارت میں 111 ملین ڈالر کا اضافہ
دونوں ملکوں میں بینکاری کی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا جارہاہے ، روسی سفیر
پاکستان اور روس کے درمیان بینکاری کی براہ راست سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا جارہاہے جس سے دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔
پاکستان میں روس کے سفیر الیکس یوویچ ڈیڈوف نے کاروباری برادری سے ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 3 سال کے دوران پاک روس دو طرفہ تجارت میں 111 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اورباہمی تجارت 331ملین ڈالر سے 442 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں جو استعداد سے کہیں کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں بینکاری کی براہ راست سہولیات کی فراہمی سے پاک روس دو طرفہ تجارت میں ریکارڈ اضافہ کیا جاسکتا ہے،برآمدات میں اضافہ کیلئے روس کی منڈیوں کے مطابق مصنوعات تیار کرکے استفادہ کرسکتا ہے ،نئی منڈیوں کی تلاش سے برآمدات کے فروغ میں مددد ملے گی۔