سانگھڑ عدالتی حکم پر نجی جیل سے 45 ہاری بازیاب

10 خواتین اور 15 بچے بھی شامل، عدالت نے آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دیدی


Nama Nigar June 26, 2013
پولیس نے زمیندار کے نجی جیل پر چھاپہ مار کر، 10 خواتین اور 15 بچوں سمیت 45 ہاریوں کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 45 ہاریوں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کردیا۔

اطلاعات کے مطابق جمیوکولہی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کی عدالت میںدرخواست دی کہ زمیندار فتح محمد جونیجو اس کے رشتے دار ہاریوں سے جبری مشقت لے رہا ہے۔ جس پر عدالت نے پیرومل پولیس کو کسانوں کی بازیابی کا حکم دیا، پولیس نے زمیندار کے نجی جیل پر چھاپہ مار کر، 10 خواتین اور 15 بچوں سمیت 45 ہاریوں کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا۔



عدالت نے بیانات قلم بند کرکے کسانوں کو آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔ عدالت کے باہر بازیاب کسان شیوجی کولہی نے بتایا کہ ان سے جبری مشقت لی جارہی تھی، محنت مزدوری کا معاوضہ دینے کی بجائے زمیندار نے انھیں2 لاکھ روپے کا مقروض بنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |