میر پورخاص میں مقابلہ2 ڈاکو گرفتار اسلحہ و مسروقہ کا ر برآمد
کار عمر کوٹ سے چھینی گئی تھی، ملزمان نے ناکے پرموجود اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس
میرپورخاص پولیس کی بروقت کارروائی، ضلع عمر کوٹ سے چھینی گئی کار برآمد کر لی۔
2 ملزمان بھی اسلحہ سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی میر پورخاص نعمان صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع عمرکوٹ کے تھانہ نبی سر کی حدود سے چھینی گئی کار نمبر877 AGC میرپورخاص کی طرف آ رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نا کا بندی کر دی اور تعلقہ تھانہ میرپورخاص کی حدود میں گاڑی کو رکنے کیا مگر ملزمان نے پولیس پر براہ راست فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
جس کے بعد اے ایس پی سٹی وقار قریشی اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزمان کا دلیری سے مقابلہ کیا، جس کے بعد ملزمان گاڑی میرپوخاص کے گنجان آباد علاقے شاہی بازار کی طرف لے گئے اور پولیس پر مزید فائرنگ کی۔ پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان الطاف رانگھڑ اور بخشل چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پسٹل اور چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کر لیے۔
اے ایس پی وقار قریشی نے بتایا کہ مقابلے میں وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور نے اہم کردار ادا کیا اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب یقینی بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اپنا فرض پوری ذمے داری سے سر انجام دیتی رہے گی۔ پریس کانفرنس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص نے مقابلہ کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں میں نقد انعام بھی تقسیم کیے۔