دپیکا رنویر کی شادی پر بات کرنا وقت ضائع کرنا ہے جان ابراہم

جان ابراہم نے دپیکا رنویر کی شادی پر تبصرے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک November 18, 2018
جان ابراہم نے دپیکا رنویر کی شادی پر تبصرے سے انکار کردیا فوٹو:فائل

اداکار جان ابراہم کا اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس موضوع پر بات کرنا وقت کو ضائع کرنا ہے۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے میں والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کو جہاں بالی ووڈ سمیت پوری دنیا میں موجود ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے وہیں اداکار جان ابراہم ان کی شادی پر بات کرنے کو وقت کا ضائع کرنا سمجھتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا رنویرکوشوبزستاروں کی جانب سے شادی کی مبارکباد

اداکار جان ابراہم نے حال ہی میں ایک برینڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں صحافیوں نے ان سے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر اپنا ردعمل دینے کے لیے کہا، تاہم حیرت انگیز طور پر جان ابراہم نے اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا انہیں لگتا ہے اس طرح کے موضوع پر بات کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔

بعد ازاں اپنے الفاظوں کااحساس ہوتے ہی جان ابراہم نے اپنی بات کی وضاحت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں اس ایونٹ میں ایک برینڈ کی تشہیر کے لیے آیا ہوں اور مجھے کہا گیا ہے کہ میں صرف اسی حوالے سے کیے جانے والے سوالوں کے جوابات دوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں