نوابشاہ نادہندگی پر محکمہ جنگلات کے دفاتر و کالونی کی بجلی منقطع

فنڈز ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی جارہی، حیسکو، ٹیوب ویلوں کے غیر قانونی استعمال کا الزام


Nama Nigar June 26, 2013
ایکسئین نے الزام عائد کیا کہ پئی بیلہ میں ٹیوب ویل جنگلات اور شجرکاری کی بجائے غیر قانونی طور پر کاشت کاری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ فوٹو: فائل

RIYADH: 12 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہ کیے جانے پر حیسکو نے محکمہ جنگلات نواب شاہ کے دفاترز، رہائشی کالونی ، شکار گاہ پئی بیلہ کے بجلی کنکشن منقطع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو نواب شاہ کے ایگزیکٹو انجینئر فرید احمد سومرو نے بتایا کہ محکمہ جنگلات پر حیسکو کے 12 کروڑ روپے کے واجبات ہیں جبکہ محکمے کے پاس فنڈز بھی موجود ہیں مگر واجبات ادا نہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے ہم نے ان کے دفاترز، رہائشی کالونی کے علاوہ شکار گاہ پئی بیلہ کے بجلی کنکشن منقطع کردیے ہیں۔



ایکسئین نے الزام عائد کیا کہ پئی بیلہ میں ٹیوب ویل جنگلات اور شجرکاری کی بجائے غیر قانونی طور پر کاشت کاری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ جنگلات ن کے آفیسر اسامہ انور سے رابط کیا گیا تو انھوں نے فون کال اٹینڈ نہیں کی جبکہ محکمے کے ہیڈ کلرک سکندر بھنگر نے بتایا کہ ہم نے بجلی کے واجبات ادا کردیے ہیں اس کے باوجود ہمارے کنکشن منقطع کردیے گئیجو غیر قانونی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں