اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا          

ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، عبدالقدوس بزنجو


ویب ڈیسک November 18, 2018
ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، عبدالقدوس بزنجو ۔فوٹو : فائل

بلوچستان عوامی پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، مزید خاموش رہنا حلقے اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں، اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، بحیثیت ایم پی اے کام کو ترجیح دوں گا جب کہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |