عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار کئے گئے افتخار حسین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا
افتخار حسین کو ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔
LONDON:
عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے افتخار حسین کو شخصی ضمانت پر ستمبر تک رہا کردیا گیا ہے۔
52 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری افتخار حسین کو گزشتہ روز کینیڈا سے واپس آتے ہوئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا، افتخار حسین سے مغربی لندن کے پولیس اسٹیشن میں کئی گھنٹوں تک تفتیش کی گئی تاہم ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر انہیں ستمبر تک شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔