عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار کئے گئے افتخار حسین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

افتخار حسین کو ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 26, 2013
52 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری افتخار حسین کو گزشتہ روز کینیڈا سے واپس آتے ہوئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

LONDON: عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے افتخار حسین کو شخصی ضمانت پر ستمبر تک رہا کردیا گیا ہے۔

52 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری افتخار حسین کو گزشتہ روز کینیڈا سے واپس آتے ہوئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا، افتخار حسین سے مغربی لندن کے پولیس اسٹیشن میں کئی گھنٹوں تک تفتیش کی گئی تاہم ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر انہیں ستمبر تک شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔