کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، سیکورٹی ذرائع


ویب ڈیسک November 18, 2018
دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، سیکورٹی ذرائع فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرنا شروع کردیے جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔