علیمہ خان کو این آر او دینے پر اپوزیشن شور مچاتی رہے گی مریم اورنگزیب

فواد چوہدری کو یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہوتی ہوگی، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک November 18, 2018
فواد چوہدری کو یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہوتی ہوگی، مریم اورنگزیب فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو پچھلے دروازے سے این آر او دینے پر اپوزیشن شور مچاتے رہے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری کو یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہوتی ہوگی جب کہ حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ اور مہنگائی کے بم پر اپوزیشن شور مچاتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ میں قبرستان جیسی خاموشی اختیار کی تو ملک نہیں چلے گا، فواد چوہدری

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آراو ددینے کی کوشش کر رہی ہے، آپ علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد پرقوم کو جواب دیں اور بتائیں کہ علیمہ خان نے جائیداد کس پیسے سے خریدی اور پیسہ پاکستان سے باہر کیسے گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری جواب دیں کہ 700 ارب والے کتنے لوگ آپ کے دائیں بائیں بیٹھیں ہیں اور کس کس کو علیمہ باجی کی طرح این آر او دینے کا ارادہ ہے، اگر حکومت اپنے آس پاس بیٹھے لوگوں کو این آر او دے گی تو اپوزیشن خاموش نہیں رہے گی۔

ترجمان مسلم لیگ(ن) کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا ہے اور اپوزیشن پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑنئی نوکریاں دینے کا سوال پوچھتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔