پاک جنوبی افریقہ سیریز پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 اکتوبر تک ابوظبی میں ہوگا

23 سے 27 تاریخ تک دبئی میں دوسرا 5 روزہ میچ، ون ڈے مقابلے 30 اکتوبر سے شیڈول

23 سے 27 تاریخ تک دبئی میں دوسرا 5 روزہ میچ، ون ڈے مقابلے 30 اکتوبر سے شیڈول۔ فوٹو: فائل

پاک جنوبی افریقہ سیریز کے ابتدائی شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔

میچز کا انعقاد دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں ہوگا، مہمان ٹیم 5 اکتوبر کو یو اے ای پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 اکتوبر تک ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد نہیں ہو رہا، ٹیم اپنی ہوم سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پر مجبور ہے، اب حالیہ سیزن میں پروٹیز اور سری لنکا سے مقابلے بھی یہیں ہوں گے۔




جنوبی افریقہ کیخلاف اکتوبر اور نومبر میں 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2ٹوئنٹی 20 میچز ہونے ہیں، دسمبر میں پاکستانی ٹیم آئی لینڈرز سے مقابلے کیلیے دوبارہ اماراتی سرزمین پر قدم رکھے گی، 3 ٹیسٹ ،5 ون ڈے اور2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جنوری 2014 تک جاری رہے گی۔ ابتدائی شیڈول کے تحت پروٹیز ٹیم 5 اکتوبر کو یو اے ای پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ14 سے 18 اکتوبر تک شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 23 سے27 تاریخ تک دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں ہونا ہے، دونوں ٹیمیں اس کے بعد شارجہ چلی جائیں گی جہاں30 اکتوبر کو پہلا ون ڈے ہو گا، یکم نومبر کو دوسرا ایک روزہ میچ دبئی میںشیڈول ہے،6 اور 8 تاریخ کو دیگر 2 میچز کا میزبان ابوظبی ہو گا جبکہ 11 نومبر کو آخری ون ڈے شارجہ میں رکھا گیا ہ ے۔ دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 15 تاریخ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پاک سری لنکا سیریز7 دسمبر سے28 جنوری تک ہو گی۔
Load Next Story