طاہر داوڑ اسلام آباد سے اغوا ہوکر افغانستان پہنچ گئے اور اداروں کو پتا تک نہ چلا فضل الرحمان

طاہر داوڑ کا قتل حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فضل الرحمان


ویب ڈیسک November 18, 2018
طاہر داوڑ کا قتل حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فضل الرحمان، فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر داوڑ اسلام آباد سے اغوا ہوکر افغانستان پہنچ گئے لیکن اداروں کو پتا تک نہیں چلا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان پشاور میں شہید ایس پی طاہر داوڑ کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہید طاہر داوڑ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس پی طاھر داوڑ ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر تھے، طاہر داوڑ کا قتل کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں، طاہر داوڑ اسلام آباد سے اغوا ہوئے اور افغانستان پہنچ گئے لیکن اداروں کو پتا تک نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ کا قتل حکمرانوں کی بے حسی اور حکومت سمیت سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور شہید کے اغوا اور قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔