عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں جاری عمارتیں اوربازار سج گئے

نعت خوانی، درود و سلام کی محافل،خصوصی سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک پلان جاری


Numaindgan Express November 19, 2018
اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس منعقد ہو گی

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بدھ 21 نومبر کو جشن عید میلادالنبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی بلڈنگز و بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قمقموں سے سجا دیا گیاہے، ہر طرف مرحیا یارسولؐ کے صدائیں بلند ہورہی ہیں، نعت خواں پارٹیوں نے نعت خوانی اور درودو سلام کی محافل کا آغاز کر دیا، شہر و کینٹ میں عید میلادالنبیؐ کے2 الگ الگ جلوس نکالے جائیں گے ، شہر میں مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوگا، جلوس کے روٹ میں سیکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ مرکزی جامع مسجد کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ کینٹ کا جلوس چونگی نمبر22 سے نکالا جائے گا، جلوسوں میں بیل گاڑیوں کا داخلہ اور میوزیکل آلات لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بھی عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے مفصل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، اس علاوہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں