فوج کوسیاستدانوں کے تابع بنانیکی سازش ہورہی ہے اے پی ایم ایل

ڈیل کے ذریعے اقتدارمیں آنیوالے مشرف پرغداری کامقدمہ چلاکرانتقام لیناچاہتے ہیں


INP June 26, 2013
ڈیل کے ذریعے اقتدارمیں آنیوالے مشرف پرغداری کامقدمہ چلاکرانتقام لیناچاہتے ہیں فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

پرویزمشرف پرآئین کے آرٹیکل6کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے حکومتی اعلان کو نوازشریف کا انتقامی فیصلہ قراردیتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہرحسین سیدنے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام پاکستان کے قاتلوں اوردہشت گردوں سے مذاکرات کا مطالبہ کرنے، ملک توڑنے کی باتیں کرنے والوں کو گلے لگانے،

بیرونی آقاؤں کے مفادات کیلیے مفیدقومی منصوبوں کو معطل کرنے اور ڈیل کے ذریعے اقتدار میں آکر دہشت گردوں کو فری اسپیس کی فراہمی کے ذریعے زیارت ریذیڈنسی کی تباہی وخودکش حملوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کی بجائے نانگا پربت تک شدت پسندوں کی رسائی اور سیاحوں کی ہلاکت کے بعد مگرمچھ کے آنسوبہانے والوں کی جانب سے قیام امن کیلیے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہوجانے والے سابق آرمی چیف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان افواج پاکستان کو اپنے سامنے سرنگوں کرنے کی سازش ہی نہیں



بلکہ دہشت گردوں کی طاقت کے اظہارکے ذریعے امن پسندوں کو گھٹنے ٹیکنے کاپیغام دینابھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں