پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد چین روانہ

وفد غربت اورکرپشن کے انسداد پرچین کی کامیابیوں کا جائزہ لے گا


ویب ڈیسک November 19, 2018
تحریک انصاف کا وفد چین میں 7 روزتک قیام کرے گا: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد چین روانہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین روانہ ہوگیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کا وفد چین میں 7 روزتک قیام کرے گا جہاں تحریک انصاف اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وفد غربت اورکرپشن کے انسداد پرچین کی کامیابیوں کا جائزہ لے گا اور ارشد داد کثیرالمالک مندوبین کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔