کراچی میں گلے پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے معصوم بچہ جاں بحق

بچے کواسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا


ویب ڈیسک November 19, 2018
اہل خانہ کسی کارروائی کے بغیرلاش کواسپتال سے گھرلے گئے: فوٹو: فائل

KARACHI: کورنگی میں گلے پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں 5 سالہ عالیان والد کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ کورنگی ساڑھے تین نمبر پر اس کی گردن پرپتنگ کی ڈورپھرگئی، جس سے عالیان شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کواسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔

بچے کی موت کی خبرسنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا جب کہ اہل خانہ کسی کارروائی کے بغیرلاش کواسپتال سے گھرلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔