وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

مردم شماری اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔


ویب ڈیسک November 19, 2018
مردم شماری اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔ فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہورہا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔ اجلاس میں مردم شماری اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پانی کی تقسیم کا تنازع حل کرنے کے لیے اٹارنی جنرل کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا جو ناکام ہوگیا تھا۔ پنجاب کے نمائندے نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی کی شرکت پر اعتراض کیا اور پنجاب کے احتجاج پر اٹارنی جنرل کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔