چیف جسٹس کا سیمنٹ فیکٹری کو 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم

عدالت نے ڈی جی سیمنٹ پر 2 کروڑ جرمانہ عائد کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔


کورٹ رپورٹر November 19, 2018
عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں کو ٹیوب ویل سے پانی نکالنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے ڈی جی سیمنٹ کو 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی دورکنی بنچ نے کٹاس راج اور زمین سے پانی نکالنے پر سیمنٹ فیکٹریوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس پر سماعت کی، عدالتی حکم پر زمین سے پانی نکالنے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا کہ ڈی جی سیمنٹ نے ٹیوب ویل اور زمین سے پانی نکالا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی سیمنٹ والے کہتے ہیں کہ ہم نے پانی بارش سے جمع کیا لیکن وہ جھوٹ بولتے ہیں لہذا سیمنٹ فیکٹریوں کا پانی بند کر رہے ہیں اور اب تک ڈی جی سیمنٹ نے جو پانی استعمال کیا اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہو گا، سیمنٹ فیکٹریاں زمین سے پانی نہیں لیں گی۔

عدالت نے ٹیوب ویل سے پانی نکالنے سے روکتے ہوئے ڈی جی سیمنٹ پر 2 کروڑ جرمانہ عائد کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے ڈی جی سیمنٹ کو 8 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا اور ساتھ ہی جرمانے کے 2 کروڑ بھی ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں