ٹرمپ کے بیان نے ثابت کردیا امریکا کی خوشامد کا کوئی فائدہ نہیں شیریں مزاری

ٹرمپ کا بیان امریکا کی خوشامد کرنے والے رہنماؤں کیلیے ایک پیغام ہے، شیریں مزاری


ویب ڈیسک November 19, 2018
امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں، وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق

وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا امریکا کی خوشامد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ان پاکستانی رہنمائوں کے لیے ایک پیغام ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے کے چکر میں لگے رہے۔ جس کا نتیجہ ڈرونز حملوں میں پاکستانی جانوں کا ضیاع، ریمنڈ ڈیوس اور دیگر امریکی ہرکاروں کی رہائی کی صورت میں سامنے آیا۔



شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرونز کے باعث پاکستانی میں ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کی تعداد ان گنت ہے، لیکن تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکا کی خوش آمد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں جب کہ امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں