اضافی جی ایس ٹی سے ایف بی آر کو 40 کروڑ ریونیو ملا

سپریم کورٹ نے اضافہ غیرقانونی قراردیکروصول کردہ رقم جمع کرانے کاحکم دیاتھا


Numainda Express June 26, 2013
سپریم کورٹ نے اضافہ غیرقانونی قراردیکروصول کردہ رقم جمع کرانے کاحکم دیاتھا فوٹو: فائل

پارلیمنٹ میں بجٹ پیش ہونے کے بعد ایف بی آرکو اضافہ شدہ جنرل سیلزٹیکس کی مد میں 40کروڑ کے لگ بھگ اضافی ریونیو حاصل ہوا۔

اس کے باوجود رواںماہ میں 24جون تک 165ارب کی ٹیکس وصولیاں ہی ہوسکی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ اضافی جنرل سیلزٹیکس کی وصولی کی صورت میں 13جون سے 30جون تک ایف بی آرکو ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔



سپریم کورٹ نے بجٹ منظوری سے قبل جنرل سیلزٹیکس کی شرح میں ایک فیصداضافے کے اطلاق کوغیرقانونی قراردیا تھااور اس مدمیں وصول کردہ رقم سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آرکا لیگل ڈپارٹمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہاہے اور اس کی رائے کے بعد حکومتی سطع پرمشاورت کرکے اس بارے حتمی فیصلہ کیاجائیگا۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں