دہشتگردیمہنگائیلوڈشیڈنگ ہمارے اعمال کانتیجہ ہیں طاہر القادری

دعائیں اسلیے قبول نہیں ہوتیں کہ ہم اللہ کی نافرمانی سے بازنہیں آتے،سربراہ منہاج القرآن


Numainda Express June 26, 2013
دعوت خیر،ترک گناہ کی جدوجہد ختم ہوجائے توبدترین حکمران مسلط ہوجاتے ہیں فوٹو: فائل

منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے کہاہے کہ دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، ہوشربامہنگائی، لوڈشیڈنگ، بدامنی، قتل وغارت گری کے عذاب ہمارے اپنے اعمال کانتیجہ ہیں۔

دعائیں اس لیے قبول نہیں ہوتیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز نہیں آتے۔ میڈیاآفس سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انھوں نے محفل شب برات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ جس شخص کو اللہ کے حضور دعامانگنے کی توفیق نصیب ہوجائے اس پر اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھول دیے جاتے ہیں۔



اگرمشکل وقت میں اپنی دعاؤں کی قبولیت چاہتے ہوتو خوشحالی کے وقت میں اللہ سے دعامانگتے رہو۔ صلہ رحمی، رزق حلال، خونی رشتوں کا احترام دعاؤں کی قبولیت میں معاون ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اگر معاشرے سے خیرکی دعوت اورگناہ سے روکنے کی جدوجہد ختم ہوجائے تو بدترین لوگ حکمران بن جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |