وزیراعظم نے بنی گالہ گھر کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دیدی

عمران خان نے ڈھائی سو کنال پر مشتمل اپنی رہائشگاہ اوراس سے ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات جمع کروائے۔


ویب ڈیسک November 19, 2018
سی ڈی اے نے عدالتی احکامات کی روشنی میں بنی گالہ کوریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

LOS ANGELES: وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ گھر کی ریگولرائزیشن کیلئے سی ڈی اے کو درخواست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنی گالہ میں موجود اپنی دونوں رہائشی عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے سی ڈی اے کو درخواست دے دی گئی، عمران خان نے ڈھائی سو کنال پر مشتمل اپنی رہائشگاہ اوراس سے ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات جمع کروائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے زمین کے ملکیتی کاغذات، نقشہ جات سمیت دیگرضروری کاغذات سی ڈی اے کے شعبہ ون ونڈو میں جمع کروادیے جب کہ سی ڈی اے انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں زون4، بنی گالہ کوریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عمران خان پہلے اپنا گھرقانون کے دھارے میں لائیں، چیف جسٹس

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کو زون فور کے لئے کے لیے کمرشل و رہائشی عمارتوں کی 132درخواستیں موصول ہوئیں، جرمانے کی مد میں 100 روپے فی مربع فٹ رہائشی اور 200روپے فی مربع فٹ کمرشل عمارتوں کے مالکان سے وصول کیاجائے گا، کمرشل عمارتوں و اپارٹمنٹس کے مالکان سے کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں بھی ساڑھے تین ہزاروپے فی مربع فٹ اضافی وصول کیا جائے گا، زون فور کے رہائشیوں سے ڈویلپمنٹ چارجزالگ سے وصول کئے جائیں گے۔

واضح رہے بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان سب سے پہلے اپنا گھر قانون کے دھارے میں لائیں اور سب سے پہلا جرمانہ بھی انہی کو ادا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں