سینیٹ ملازمین کوبھی 20فیصداسپیشل الاؤنس دینے کافیصلہ

چیئرمین سینیٹ کے سیکیورٹی انتظامات کیلیے وفاقی حکومت کوخط لکھاجائے،قائمہ کمیٹی


Numainda Express June 26, 2013
ایک ایوان کے ملازمین کو الاؤنس ملے دوسرے کو نہ ملے تو یہ ناانصافی ہوگی، مشاہد حسین فوٹو: فائل

سینیٹ فنانس کمیٹی نے قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ ملازمین کوبھی 20 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کافیصلہ کیاہے،سینیٹ کی فنانس کمیٹی کااجلاس نئیرحسین بخاری کی صدار ت میں ہوا۔

جس میں بعض ضروری اخراجات کی منظوری دی گئی تاہم متفقہ طورپرسینیٹ ملازمین کواسپیشل الاؤنس دینے کی اجازت دی گئی،سینیٹرمشاہدحسین سیدنے کہاکہ پارلیمنٹ کی ایک چھت کے نیچے کام کرنے والے قومی اسمبلی کے ملازمین کوالاؤنس ملے اورسینٹ ملازمین محروم رہیں تویہ امتیازی سلوک ہوگا،کیفے ٹیریاکے منیجرکی مدت ملازمت میںتوسیع کے معاملے پرچیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پانچ پانچ سال سے کنٹریکٹ پرکام کرنیوالوں کومستقل کردیناچاہیے،اجلاس کو بتایاگیاکہ سینیٹ نے اخراجات میںکمی کرکے 33ملین روپے بچاکرحکومت کوواپس کیے ہیں ۔



اس پر سینیٹر طاہرمشہدی،مشاہدحسین سید،عبدالغفورحیدری اورراجہ ظفرالحق نے نئیربخاری کی تعریف کی اورکہاکہ انھوں نے اوران کی ٹیم نے اخراجات پرکڑی نظررکھی جس کیلیے وہ مبارکبادکے مستحق ہیں، کمیٹی ممبران نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کی سیکیورٹی کاپوراپوراخیال رکھا جائے،سیکریٹری سینیٹ وفاقی حکومت کوخط لکھیں اورصدروزیراعظم کے ساتھ چیئرمین سینیٹ کی سکیورٹی کیلیے تمام اقداما ت اٹھانے کی استدعاکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |