روزانہ انڈہ کھانے سے کوئی بیماری غلبہ نہیں کرتی تحقیق

روزانہ ایک انڈہ کھانے سے ذیابیطیس کی بیماری کے امکانات میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔

کئی بیماریوں کی روک تھام میں انڈہ اہم کردار اداکرتاہے ،ماہرین کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

نئی تحقیق میں روزانہ انڈہ کھانے سے کوئی بیماری غلبہ نہیں کرتی بلکہ کئی بیماریوں کی روک تھام میں انڈہ معاون ہوتا ہے۔ حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے ذیابیطیس کی بیماری کے امکانات میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔


تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ انڈوں کے باقاعدہ استعمال سے ٹائپ2 ذیابیطیس کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ روزانہ ناشتے میں ایک انڈہ کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دوران تحقیق 3 ہزار 898 لوگوں کہ غذا میں انڈوں کا استعمال کروایا گیا جس کے نتائج کے مطابق انڈوں کے باقاعدہ استعمال سے ٹائپ 2 ذیابیطیس کے کوئی امکانات ظاہر نہیں ہوئے۔
Load Next Story