کرینہ کا سوتیلی بیٹی کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
سارا علی خان ایک پیدائشی اداکارہ ہے، کرینہ کپور
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی سوتیلی بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بیبوکے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان سے جب ان کی سوتیلی بیٹی سارا علی خان کی ڈیبیو فلم 'کیدرناتھ' کی کامیابی سے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سارا کی فلم سپرہٹ ہوگی کیونکہ وہ ایک پیدائشی اداکارہ ہے۔
کرینہ سے جب دپیکا اوررنویرکے ولیمے میں شرکت سے متعلق پوچھا گیا تواداکارہ نے کہا کہ وہ ولیمے میں ضرور جائیں گی۔
یہ پڑھیں: سارہ خان کی ڈیبیو فلم 'کیدر ناتھ ' کا ٹیزر سوشل میڈیا پر مقبول
یاد رہے کہ سارا علی خان، اداکارسیف علی خان اوران کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں جب کہ کرینہ کپورسارا کی سوتیلی ماں ہیں۔
واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کیدر ناتھ' میں سارہ علی خان 'مکو' اور سوشانت سنگھ راجپوت 'منصور' کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 7 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔