
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان سخت بیانات کا سلسلہ چل پڑا ہے، ٹرمپ نے اتوار کو پاکستان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان نے ہماری امداد کے جواب میں آج تک کچھ نہ دیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا ہمیں الزام دینے کے بجائے اپنی ناکامیوں پر غور کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
Trump’s false assertions add insult to the injury Pak has suffered in US WoT in terms of lives lost & destabilised & economic costs. He needs to be informed abt historical facts. Pak has suffered enough fighting US's war. Now we will do what is best for our people & our interests
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2018
قبل ازیں کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے افغانستان میں اپنی ناکامیوں پر غور کرے کہ کیوں ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو اہلکار، ڈھائی لاکھ افغان فوج کے باوجود امریکا جنگ نہ جیتا، ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود طالبان آج پہلے سے زیادہ توانا کیوں ہیں؟
Instead of making Pakistan a scapegoat for their failures, the US should do a serious assessment of why, despite 140000 NATO troops plus 250,000 Afghan troops & reportedly $1 trillion spent on war in Afghanistan, the Taliban today are stronger than before.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2018
عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر تاریخ درست کرنے کی ضرورت ہے، نائن الیون میں کسی پاکستانی کے شامل نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
Record needs to be put straight on Mr Trump's tirade against Pakistan: 1. No Pakistani was involved in 9/11 but Pak decided to participate in US War on Terror. 2. Pakistan suffered 75,000 casualties in this war & over $123 bn was lost to economy. US "aid" was a miniscule $20 bn.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2018
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں 75 ہزار جانیں اور 123 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھایا، ہمارے قبائلی علاقے تباہ اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور اس کے بدلے امریکا نے صرف 20 ارب ڈالرز امداد دی۔
3. Our tribal areas were devastated & millions of ppl uprooted from their homes. The war drastically impacted lives of ordinary Pakistanis. 4. Pak continues to provide free lines of ground & air communications(GLOCs/ALOCs).Can Mr Trump name another ally that gave such sacrifices?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2018
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی جنگ کا حصہ بنا اور اس جنگ نےعام پاکستانیوں کی زندگیوں میں تباہ کن اثرات مرتب کیے پاکستان نے پھر بھی امریکا کو مفت زمینی اور فضائی سہولت مہیا کی، کیا مسٹر ٹرمپ کسی ایسے اتحادی کا نام بتاسکتے ہیں جس نے یہ قربانیاں دی ہوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔