سپریم کورٹ کا پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتهارٹی میں بے ضابطگیوں کا نوٹس
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتهارٹی کا 10 سالہ فرانزک آڈٹ کرایا جائے، عدالت
سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتهارٹی میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 10 سال کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتهارٹی میں بے ضابطگیوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے دونوں اداروں کے 10 سالہ فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ پتہ لگنا چاہیے کہ عاصم حسین پی ایم ڈی سی میں کیا کرتے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے دونوں اداروں کی فرانزک آڈٹ رپورٹس ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فرگوسن فرم سے فرانزک آڈٹ کے لیے دونوں ادارے اپنے اپنے حصے کی فیس ادا کریں گے۔