اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل  کر کے سنگ میل عبور کرلیا

اسد شفیق نے 40 کے قریب اوسط سے 400 رنز بنائے ہیں جس میں 11 سنچریز اور 21 ففٹیز شامل ہیں۔


Abbas Raza November 19, 2018
اسد شفیق نے 40 کے قریب اوسط سے 400 رنز بنائے ہیں جس میں 11 سنچریز اور 21 ففٹیز شامل ہیں۔۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹ میں مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے 4000 ہزار رنز مکمل کر کے سنگ میل عبور کرلیا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 ہزار رنز مکمل کرکے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا،انہوں نے یہ سنگ میل 64 ویں میچ میں عبور کیا ہے، اسدشفیق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 24 رنز پر پہنچے تو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کے 4 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی رخصتی کے بعد پاکستانی بیٹنگ کے اہم ستون سمجھے جانے والے بیٹسمین اسد شفیق نے 40 کے قریب اوسط سے رنز بنائے ہیں، ان میں 11 سنچریز اور 21 ففٹیز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں