عید پر کراچی میں تین ڈرامے پیش کیے جائیں گے
ان میں ’’غریبوں کا چاند امیروں کی عید‘‘،’’ہم سب عید سے ہیں‘‘اور ’’عید بلبلے‘‘شامل ہیں
اس سال پہلی مرتبہ کراچی میں تین اسٹیج ڈراموں سے تھیٹر کی رونقیں اپنے عروج پر نظر آرہی ہیں،تینوں ڈراموں کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جن کی رہرسل ان دنوں جاری ہے، کراچی کے سٹی آڈیٹوریم میں مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ''غریبوں کا چاند امیروں کی عید'' پیش کیا جائے گا اس ڈرامے میں اب عمر شریف بھی شامل ہوگئے جو چند روز قبل تک اس کی کاسٹ میں شامل نہیں تھے، اس ڈرامے کے دیگر فنکاروں میں ذوالقرنین حیدر، شہزاد رضا، سلیم آفریدی، نعیمہ گرج، سلومی، زریں غزل،سعدیہ ملک، شانزے، سلیم شیخ، سومل، زمان خان، نیہا کنول، فیصل جان، اور دیگر فنکار کردار ادا کریں گے،
اس ڈرامے کے ہدایت کار سید فرقان حیدر، معاون ہدایت کار کنور خورشید احمد پروڈیوسر اکرام قریشی ہیں، نیوی آڈیٹوریم میں جہاں ہر سال عید کے موقع پر میوزیکل پروگرام ہوتا رہا ہے اس سال آڈیٹوریم میںاسٹیج ڈرامہ پیش کیا جائے گا اس ڈرامے کے پروڈیوسر شہزاد عالم ہیں۔
جب کہ ڈرامہ ''ہم سب عید سے ہیں'' کو سکندر صنم اور شکیل صدیقی نے تحریر کیا جس کی ہدایات خادم حسین اچوی نے دی ہیں اس ڈرامے میںشکیل صدیقی، سکندر صنم،حمیرا خان، نائلہ رحمن، ولی شیخ، صفدر حیدر، روفی انعم، کائنات چوہان، پرویز صدیقی، فیصل رضا، اقبال چمکیلا، چاند پوری، عامر ریمبو نے کردار ادا کریں گے۔