پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف خطرات کاسامنا رہا آرمی چیف

قوم کوملک کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستانی قوم اور فورسز نے بڑی بہادری اور کامیابی سے چیلنجز کا مقابلہ کیا، آرمی چیف. فوٹو: آئی ایس پی آر/ اسکرین گریپ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف خطرات کاسامنا رہا جب کہ قوم کوملک کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال، چیلنجز پر بریفنگ کے بعد شرکا نے آرمی چیف سے بھی بات چیت کی۔


شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف خطرات کاسامنا رہا، لیکن پاکستانی قوم اور فورسز نے بڑی بہادری اور کامیابی سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا، اور ان خطرات کو مؤثر انداز سے شکست دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری ذمےداری مزید بڑھ گئی ہے، اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کرنی ہے، قوم کوملک کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی قوم بالخصوص نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ دشمن کے پھیلائے گئے پروپیگنڈے سے نبرد آزما ہو سکیں، اس معاملے پر مشترکہ اور جامع قومی جواب کی ضرورت ہے۔

 
Load Next Story