بنوں میں دھماکا امن کمیٹی کے امیر سمیت 3 افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیموں نے تینوں افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں پہنچا دی ہیں۔


ویب ڈیسک June 26, 2013
ریسکیو ٹیموں نے تینوں افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں پہنچا دی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

جانی خیل میں دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے امیر ملک ہاشم خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے امیر ملک ہاشم خان، ان کے بیٹے اور بھتیجے جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ہاشم خان جانی خیل سے واپس بنوں شہر آرہے تھے کہ تھانہ ہوید کے مقام پر اچانک سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں نے تینوں افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں پہنچا دی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے مین لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |