قائداعظم ریزیڈنسی حملہ ڈی ایس پی ڈی پی او اور ڈی سی زیارت معطل

قومی اثاثے ہم سب کی ذمہ داری ہیں اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان


// June 26, 2013
قومی اثاثے ہم سب کی ذمہ داری ہیں اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ۔ فوٹو: اے ایف پی

قائداعظم ریزیڈنسی حملے میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی، ڈی پی او اور ڈی سی زیارت کو معطل کردیا گیا۔

زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو پیش کر دی گئی، ابتدائی رپورٹ ملنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے قائداعظم ریزیڈنسی حملے میں فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی، ڈی پی او، ڈی سی، ایس ایچ او زیارت اور ریذیڈنسی گارڈ کو معطل کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تاریخی اہمیت کے حامل قومی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، قومی اثاثے ہم سب کی ذمہ داری ہیں اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 15 جون کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات دہشت گردوں نے قائد اعظم ریذیڈنسی کی تاریخی عمارت کو راکٹوں اور بموں کے حملے سے مکمل طور پرتباہ کردیا تھا، یہ عمارت 1884 میں تعمیر کی گئی تھی اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے آخری ایام اسی عمارت میں گزارے ، اس عمارت کو 2008 کے زلزلے میں بھی نقصان پہنچا تھا تاہم دہشت گردوں کے اس حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |