جسٹس مقبول باقر پر حملہ حکومت اورتمام سیکیورٹی اداروں کیلئے کھلا چیلنج ہے الطاف حسین

دہشت گرد کس طرح جب اور جہاں چاہیں لوگوں کودہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک June 26, 2013
دہشت گرد کس طرح جب اور جہاں چاہیں لوگوں کودہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا جسٹس مقبول باقرکے قافلے پر حملہ حکومت، پولیس و انتظامیہ اور تمام سیکیورٹی اداروں کے لئے ایک کھلا چیلنج ہے۔

لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کس طرح جب اورجہاں چاہیں لوگوں کودہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر حملہ حکومت، پولیس و انتظامیہ اور تمام سیکیورٹی اداروں کے لئے ایک کھلا چیلنج ہے۔

الطاف حسین نے بم حملے میں جسٹس مقبول باقرکے ڈرائیوراورپولیس ورینجرزکے اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پردلی افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جسٹس مقبول باقر کو جلد صحت جمیل عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |