
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے دو ٹویٹس کیے ہیں، پہلے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یقیناً ہمیں اس سے بہت پہلے اسامہ بن لادن کو پکڑلینا چاہیے تھا، میں نے 11 ستمبر کے واقعے کے بعد ہی اپنی کتاب میں اس جانب اشارہ کردیا تھا اور صدر بِل کلنٹن نے اسے نظرانداز کیا تھا ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے لیکن اس نے ہمیں نہیں بتایا کہ وہ وہاں رہائش پذیر ہے۔
....We no longer pay Pakistan the $Billions because they would take our money and do nothing for us, Bin Laden being a prime example, Afghanistan being another. They were just one of many countries that take from the United States without giving anything in return. That’s ENDING!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 19, 2018
اسی سے وابستہ دوسری ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ اب ہم پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے، کیونکہ انہوں نے ہماری رقم لی اور کیا کچھ نہیں اس کی بڑی مثال اسامہ بن لادن اور افغانستان ہیں، ہم ان بہت سے ممالک میں سے ایک ہیں جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا لیکن اب اس کا اختتام ہوچکا ہے۔
Of course we should have captured Osama Bin Laden long before we did. I pointed him out in my book just BEFORE the attack on the World Trade Center. President Clinton famously missed his shot. We paid Pakistan Billions of Dollars & they never told us he was living there. Fools!..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 19, 2018
یہ پڑھیں: پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا امریکا کو منہ توڑ جواب
صدر ٹرمپ کے فاکس نیوز پر لگائے گئے انٹرویو کے جواب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نائن الیون کے واقعے میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہ تھا اس کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں شریک ہوا اور پاکستان نے اس جنگ میں 75 ہزار جانیں اور 123 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھایا، ہمارے قبائلی علاقے تباہ اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور اس کے بدلے امریکا نے صرف 20 ارب ڈالرز امداد دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔