بلوچستان میں امن آچكا اب بلوچستان ترقی كا سفر طے كرے گا كمانڈر سدرن كمانڈ
بلوچستان كی ترقی پاكستان كی ترقی میں اہم كردار ادا كرے گی، عاصم سلیم باجوہ
كمانڈر سدرن كمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے كہا ہے كہ بلوچستان میں امن آچكا ہے اور اب بلوچستان ترقی كا سفر طے كرے گا۔
ایف سی ہیڈ كوارٹر میں آپریشنل ایكسی لینس ایوارڈ 2018ء کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی اسپیكر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، كمانڈر سدرن كمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے كمانڈر سدرن كمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے كہا ہے كہ بلوچستان میں امن كے قیام كے لیے پوری قوم فورسز كے ساتھ كھڑی ہے جس كی وجہ سے ہمیں بہت سی كامیابیاں حاصل ہوئیں، فرنٹیئر كور بلوچستان نے جس انداز میں امن كے قیام كے لیے كاوش كی وہ ناقابل فراموش ہے، بلوچستان كے دور دراز دشوار گزار راستوں پر ایف سی كے جوان تعینات ہیں جنہوں نے بے شمار خطرات كے باوجود اپنے فرائض منصبی سے كبھی روح گردانی نہیں كی۔
یہ پڑھیں : افواج پاکستان نے امن و ترقی کیلیے ملک بھر میں کام کیا ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بہت سے واقعات ایسے ہیں جن میں ہم سب نے دیكھا كہ جوانوں پر راكٹوں، گولیوں اور بم دھماكوں كے ذریعے حملے كیے گئے مگر ان تمام حملوں كو ہمارے جوانوں نے اپنے سینے سے روكا اور عوام كی جان ومال كی تحفظ كو یقینی بناتے ہوئے دشمن كے عزائم كو ناكام بنایا، فوج، ایف سی، لیویز، پولیس تمام فورسز عوام كی ہیں، ہم عوام كی خدمت پر مامور ہیں اور یہ خدمت كرتے رہیں گے۔
كمانڈر سدرن كمانڈ لیفٹیننٹ نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان كے حالات انتہائی خراب تھے، یہاں كے عوام اس بات كے گواہ ہیں مگر فورسز اور عوام كی مشتركہ كاوشوں سے آج بلوچستان میں امن آچكا اور اب بلوچستان ترقی كا سفر طے كرے گا کیوں کہ بلوچستان ترقی كی جانب گامزن ہو چكا ہے، سیاسی و عسكری قیادت بلوچستان كی ترقی پر سنجیدگی سے كام كر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ پلان مرتب كر دیا گیا ہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ توجہ معاشی اور سماجی شعبہ جات كو دینا ہوگی جس كے لیے حكومت بلوچستان كے ساتھ ہر ممكن تعاون کے لیے تیار ہے کیوں کہ بلوچستان كی ترقی پاكستان كی ترقی میں اہم كردار ادا كرے گی۔