عید پر کراچی میں کوئی نئی پاکستانی فلم کی نمائش نہیں ہوگی
فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کو حکومت پاکستان نے نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا
ISLAMABAD:
پاکستان کی فلم انڈسٹری کا ایک اور المیہ اس سال بھی کوئی پاکستانی فلم کراچی کے سنیمائوں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکے گی، گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری تباہی سے دو چار ہے جس کی وجہ سے چھ ماہ کے دوران کوئی پاکستانی اردو فلم نہ بن سکی اور نہ ریلیز ہوسکی جس کے بعد عید جیسے اہم تہوار پر بھی کوئی پاکستان فلم نمائش کے لیے نہیں پیش کی جاسکی۔
کراچی میں دو پشتو فلمیں'' طوفان'' اور ''غدار'' کی نمائش کا اعلان کیا گیا۔ اس سال عید پر کوئی نئی بھارتی فلم بھی ریلیز نہیں کی جارہی، اداکار سلمان خان کی فلم''ایک تھا ٹائیگر'' کو عید پر پاکستانی سنیمائوں پر دکھانے کے لیے کوششیں کی گئیں لیکن متنازعہ فلم ہونے کی وجہ سے فلم سینسر بورڈ نے اس فلم کی نمائش کا اجازت دینے سے انکار کردیا۔، جس کے بعد یہ فلم عید پر پیش کی جانے والی فلموں سے باہر ہوگئی۔