جھنگ کا رہائشی رکشا پر 23 فٹ بلند فاختہ بنا کر ملک گیر سفر پر نکل پڑا
فاختہ بنانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے، اسماعیل
محب وطن پاکستانی اسماعیل موٹر سائیکل رکشا پر 23 فٹ بلند امن کی علامت فاختہ بنا کر پاکستان کا چکر لگانے نکل پڑا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امن کے داعی 55 سالہ اسماعیل نے دنیا کو انوکھے انداز میں امن کا پیغام دیتے ہوئے موٹر سائیکل رکشا پر 23 فٹ اونچی امن کی علامت فاختہ بنا ڈالی اور اہلیہ، بیٹے و بھتیجے کے ہمراہ ملک گیر سفر پر روانہ ہوگئے۔
جھنگ کے رہائشی اسماعیل کا کہنا ہے کہ امن کی فاختہ 7 ماہ میں تیار کی، اس کی لمبائی 23 فٹ اور چوڑائی 6 فٹ ہے اس کی تیاری میں فائبر استعمال کیا جس پر 10 لاکھ روپے لاگت آئی۔
اسماعیل کا کہنا ہے کہ فاختہ پر پورے ملک کا چکر لگاؤں گا اور اس کی ابتدا شورکوٹ سے کی ہے، فاختہ بنانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اس کے لوگ بھی پر امن ہیں۔