پنجاب اسمبلی نے تمام مطالبات زرکی منظوری کے ساتھ آئندہ مالی سال کا بجٹ منظورکرلیا

تمام مطالبات زرکے ساتھ بجٹ کی منظوری پر ایوان کا شکرگزارہوں،شبہازشریف


ویب ڈیسک June 26, 2013
شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر ارکان اسمبلی او مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے سیاسی کارکنوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پنجاب اسمبلی نےتمام مطالبات زر کی منظوری کے ساتھ مالی سال برائے 14-2013 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب معمول تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر ارکان اسمبلی او مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے سیاسی کارکنوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے جس پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرحمان نے اعتراض کیا تاہم اس کے باجود نعروں کا سلسلہ جاری رہا۔

اجلاس کے دوران ایوان نے تمام مطالبات زر کے ساتھ آئندہ مالی سال کے لئے پیش کردہ بجٹ کی منظوری دے دی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوان کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 10 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق ایوان سے منظوری کے بعد بجٹ صوبائی گورنر کے پاس جاتا ہے جو اس پر دستخط کرکے اس کی قانونی حیثیت کی توثیق کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |