اسپانسر شپ ڈیل میں فرنچائزز کو بورڈ کا آدھا حصہ کھٹکنے لگا
کل گورننگ کونسل میٹنگ میں بات ہوگی، براڈکاسٹنگ رائٹس میں80فیصد شیئر۔
پی ایس ایل فرنچائزز کو اسپانسر شپ ڈیل میں پی سی بی کا آدھا حصہ کھٹکنے لگا۔
پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا،اس موقع پر فرنچائزز کی جانب سے اسپانسر شپ ڈیل میں زیادہ حصہ طلب کرنے کا امکان ہے۔ اس وقت جو بھی رقم ملے آدھا حصہ پی سی بی اور باقی تمام فرنچائزز کو ملتا ہے، حال ہی میں بورڈ نے ایک بینک کے ساتھ14.30 ملین ڈالر کا ٹائٹل اسپانسر شپ معاہدہ کیا۔
فرنچائزز کو اعتراض ہے کہ اس کا آدھا حصہ بھی پی سی بی کے حصے میں چلا جائے گا، چونکہ انھوں نے بھاری سرمایہ کاری کی لہذا ان کو زیادہ رقم ملنی چاہیے۔ بورڈ کی بعض اعلیٰ شخصیات نے غیررسمی ملاقات میں اونرز کو اس مطالبے پر غور کی پہلے ہی یقین دہانی کرا دی ہے۔
دوسری جانب براڈ کاسٹنگ ڈیل کا ٹینڈر رواں ماہ کے اواخر میں کھلے گا،اس میں سے 80 فیصد حصہ فرنچائزز اور باقی پی سی بی کا ہوتا ہے، اس حوالے سے بھی ردوبدل خارج از امکان نہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چونکہ فرنچائزز کے پاس آمدنی کے دیگر بڑے ذرائع موجود نہیں لہذا وہ اسپانسر شپ اور براڈ کاسٹنگ کی رقم پر ہی انحصار کرتی ہیں، مرکزی پول میں جمع ہو کر رقم پاس پہنچنے تک ان کا حصہ کم ہو چکا ہوتا ہے،ڈالر کی قیمت کو پر لگنے سے بھی اونرز پریشان ہیں، ان کے معاہدے ڈالرز میں ہی تھے لہذا اب سب کو فیس کی مد میں زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔ بعض فرنچائزز مستقبل میں پاکستانی روپے میں ہی ادائیگی کی شق شامل کرانے پر بھی غور کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل میں چیئرمین بورڈ احسان مانی کے ساتھ سی او او سبحان احمد، سی ایف او بدر منظور خان، سینئر جی ایم مارکیٹنگ صہیب شیخ، جنرل منیجر لیگل سلمان نصیر، ہیڈ آف پلیئر ایکویزیشن اینڈ مینجمنٹ پی ایس ایل عمران احمد خان اور تمام فرنچائز اونرز شامل ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی بھی اس کا حصہ تھیں مگر اب وہ مستعفی ہو چکیں اور مزید چند روز ہی پی سی بی کیلیے کام کریں گی، نائلہ کی ٹانگ میں فریکچر ہے، گزشتہ دنوں وہ بورڈ آفس میں اسٹک کے سہارے چلتی دکھائی دیں، پیر کی رات تک وہ اسلام آباد نہیں پہنچی تھیں اور یہ واضح نہیں کہ منگل کو ڈرافٹ کے موقع پر موجود ہوں گی یا نہیں۔