مہمان نوازی کرکے بے حد خوشی ہوتی ہےاداکارہ زریں

موجودہ دور میں جب ہر شخص اپنی لائف میں اتنا مصروف ہے کہ اس کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا,زریں


Cultural Reporter August 18, 2012
موجودہ دور میں جب ہر شخص اپنی لائف میں اتنا مصروف ہے کہ اس کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا,زریں۔ فوٹو: رائٹرز

ماہ رمضان المبارک ہو یا کوئی بھی تہوار میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے دوستوں کو مدعو کروں۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ زریں نے مقامی فائیو ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زریں نے کہا کہ مہمان نوازی کرکے مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے اور ویسے بھی اس طرح کی تقریبات اکٹھے ہونے کا ایک بہانہ ہوتی ہیں۔

موجودہ دور میں جب ہر شخص اپنی لائف میں اتنا مصروف ہے کہ اس کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا۔ ایسے میں یہ تقریبات ہی ایک ایسا ذریعہ ہیں جس میں اکٹھے ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے تمام دوست واحباب خصوصًا شوبز انڈسٹری اور میڈیا کو معلوم ہے کہ میں ہر رمضان المبارک میں افطار ڈنر کا اہتمام کرتی ہوں۔ اس بار والدہ کی ناسازی طبعیت کے باعث افطار ڈنر دیر سے ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں زریں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد اپنے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کرونگی۔ انھوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں کامیابی حاصل کریں کیونکہ ان کی کامیابی ہی ہماری فلم انڈسٹری کے لیے بہت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں