
ایف بی آر نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو تفصیلی رپورٹ جمع کرادی، ایف بی آر کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ''ایکسپریس'' کو بتایا علیمہ خان نے چھپائے جانیوالے ملکی وغیرملکی اثاثہ جات پر 25فیصد ٹیکس اور25 فیصد جرمانہ ادا نہیں کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ علیمہ خان نے سابق حکومت کی جانب سے ملکی وغیرملکی اثاثہ جات کو قانونی حیثیت دلوانے کیلیے متعارف کردہ ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے غیرقانونی ملکی و غیرملکی اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔