فاسٹ بولرمحمد آصف نے ریستوران میں جھگڑے کو ڈکیتی کا رنگ دیدیا

محمد آصف نے منگل کی رات نشے میں دھت ہوکر میرے ہوٹل کے عملے سے بدتمیزی کی اورمجھے تشدد کا نشانہ بنایا،ہوٹل مالک


ویب ڈیسک June 26, 2013
گزشتہ رات 4 بجے کے قریب ڈاکومجھ سے 92 ہزار نقدی کے علاوہ گھڑی، پاسپورٹ اور اہم دستاویزات لوٹ کرفرارہوگئے،محمد آصف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: فاسٹ بولرمحمد آصف نے منگل کی رات ریستوران میں ہونے والے جھگڑے کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔


کرکٹر محمد آصف کے وکیل کا تھانہ ڈیفنس بی میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کراتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد آصف لاہور ایئرپورٹ سے اپنےگھر کی جانب جا رہے تھے کہ غازی روڈ پر چار ڈاکوان سےنقدی گھڑی، پاسپورٹ اور اہم دستاویزات چھین کرفرارہوگئے۔

ابھی محمدآصف کے وکیل کو مقدمہ درج کرائے کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ایک مقامی ریستوران کے مالک بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اوران کا کہنا تھا کہ منگل کی رات جب محمد آصف اپنے دوستوں کے ہمراہ میرے ہوٹل پہنچے تو نشے میں دھت تھے اس دوران انہوں نے ہوٹل کے عملے سے بدتمیزی کی جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے ہوٹل میں توڑ پھوڑ شروع کردی اورمجھے تشدد کا بھی نشانہ بنایا لیکن اب وہ اس واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دے رہے ہیں۔


محمد آصف نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات 4 بجے کے قریب ڈاکوان سے 92 ہزار نقدی کے علاوہ گھڑی، پاسپورٹ اور اہم دستاویزات لوٹ کرفرارہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی واردات کرنے والا ایک منظم گروپ ہے جس میں قبضہ گروپ کے لوگ بھی شامل ہیں، آصف کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ریستوران کے مالک سےکوئی لڑائی نہیں ہوئی اور وہ اپنے ساتھ ہوئی ڈکیتی کی کارروائی کے عینی شاہدین کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں