اعظم سواتی کے معاملے پر جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ رجسٹرارسپریم کورٹ کے پاس جمع

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرکے پڑوسیوں سے ہونیوالے جھگڑے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔


Numainda Express November 20, 2018
سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرکے پڑوسیوں سے ہونیوالے جھگڑے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی کے معاملے میں جے آئی ٹی نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرا دی۔

جے آئی ٹی کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی نے پیر کے روز سربمہر لفافے میں رپورٹ جمع کرائی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمدکے تبادلہ پر سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ اعظم سواتی کے اثاثوں کی تحقیقات اور آئی جی ٹرانسفر میں اختیارات کے ناجائزاستعمال پر تحقیقات کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرکے پڑوسیوں سے ہونیوالے جھگڑے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں