خودکش حملوں میں مطلوب 18 دہشت گردوں کی فہرست جاری
3 کروڑ سر کی قیمت والوں میں سے6کا تعلق جنوبی پنجاب، 12 کا وزیرستان اور اپر پنجاب سے ہے۔
خودکش حملوں میں مطلوب18دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے خود کش حملوں میں مطلوب18دہشت گردوں کی فہرست (ریڈ بک) جاری کردی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزرائے اعظم بے نظیر بھٹو، شوکت عزیز پر حملوں میں ملوث ملزمان بھی لسٹ میں شامل ہیں۔
لسٹ میں ملزمان کی تصاویر، حلیے اور دیگر شناختی علامات شامل ہیں۔ 50 لاکھ روپے انعام والے دہشت گردوں میں شامل قاری احسان الحق عرف شاہد کا تعلق سپاہ صحابہ لشکری جھنگوی گروپ سے ہے اور تعلق سمہ سٹہ ضلع بہاول پور سے جو پرویزمشرف پر حملے کے علاوہ جھنڈا قینچی لئی پل کے نیچے بم نصب کرکے اسے تباہ کرنے میں ملوث ہے۔
رانا محمد افضل عرف فضل اللہ کبیر والا ضلع خانیوال کا رہائشی ہے۔ وابستگی جیش محمد (مسعوداظہرگروپ) سے ہے، 25 لاکھ روپے سر کی قیمت والے دہشت گرد زبیر عرف مغیرہ کی وابستگی لشکر جھنگوی، تعلق اوچ شریف ضلع بہاول پور سے ہے۔
اسی طرح 20 لاکھ روپے سرکی قیمت والے محمد طیب جمیل عرف بابا جی کا تعلق چک 74جنوبی ضلع سرگودھا سے ہے، وابستگی جیش محمد اور تحریک طالبان سے بتائی گئی ہے۔ اکرام اللہ کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا گیا ہے جو تحریک طالبان کا دہشت گرد ہے جو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پر راولپنڈی میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ہے۔
قاری محمد یاسین عرف اسامہ کہروڑ پکا ضلع لودھراں کا رہائشی ہے جو سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملوں میں ملوث ہے۔ 10 لاکھ روپے انعام کا حامل عبدالحمید میو عرف وٹو فیروز والا ضلع شیخوپورہ کا رہائشی، وابستگی تحریک طالبان سے ہے جو جی پی او چوک اور نیول وار کالج لاہور خودکش حملوں میں ملوث ہے۔ بلال عرف عبدالرحیم سرگودھا کا رہائشی، تعلق حرکت المجاہدین، جماعت الفرقان سے ہے، احمد عرف شریف ایاز پنجابی ڈیرہ غازی خان کا رہائشی اور دربار سخی سرور پر حملے میں ملوث ہے۔
زراعلیٰ عرف نعیم اللہ مہمند کا رہائشی اور دربار سخی سرور پر حملے میں ملوث ہے۔ 10 لاکھ روپے انعام والوں میں ایوب عرف سیف اللہ، سلمان ڈار اور5لاکھ روپے انعام والوں میںاعجاز عرف استاد عبدالرحمن، 3 لاکھ روپے سر کی قیمت والوں میں ضیا الرحمن، 2 لاکھ روپے انعام والوں میں سعد منیر ڈار عرف معاذ، حافظ محمد سہیل عرف قار، محمد نیاز عرف ذیشان، ظہیر احمد عرف شاکر شامل ہیں۔