رافیل نڈال کو ومبلڈن سے باہر کرنے والے اسٹیو ڈارسز خود بھی زخمی ہوکرایونٹ سے آؤٹ

نڈال کےخلاف میچ کے دوران ڈارسز کاکندھا زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے خود کوایونٹ سے دستبردار کر لیا،منتظمین


June 26, 2013
ڈارسز نے ومبلڈن کے پہلے ہی روز رافیل نڈال کو شکست سے دوچار کرکے دنیا کو حیران کردیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

رافیل نڈال کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے کر ومبلڈن سے باہر کرنے والے بیلجئم کے اسٹیو ڈارسز خود زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔


عالمی رینکنگ میں 135 ویں نمبر پر موجود ڈارسز نے ومبلڈن کے پہلے ہی روز رافیل نڈال کو شکست سے دوچار کرکے دنیا کو حیران کردیا تھا تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی، نڈال کے خلاف ہی میچ کے دوران گرنے کی وجہ سے ان کاکندھا بھی زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ڈارسز نے خود کو لوکازکوبوٹ کے خلاف دوسرے راؤنڈ کے میچ سے دستبردار کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایونٹ کے منتظمین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسٹیو ڈارسز نے اپنے سیدھے کندھے کی انجری کے باعث خود کو ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ سے دستبردار کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں