پاکستان کی صورتحال آج ایک ڈوبتے ہوئے ٹائی ٹینک جہاز جیسی ہے الطاف حسین

کہیں ایسا نہ ہو کہ پاکستان ایک یادگار اور المناک قصے کی صورت میں دنیا کی تاریخ میں موجود ہو، الطاف حسین


ویب ڈیسک June 26, 2013
ارباب اختیار یہ کہہ کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ ملک میں سب اچھا اورسب ٹھیک ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ISLAMABAD/RAWALPINDI: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے پاکستان کی صورتحال آج ایک ڈوبتے ہوئے ٹائی ٹینک جہاز جیسی ہے لیکن اربار اختیار سب اچھا اورسب ٹھیک کے نعرے لگاکر عوام کو گمراہ کررہےہیں۔

لندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی یہ بات عوام کو سمجھانے کے غرض سے کی تھی کہ کیونکہ جس طرح کے دعوے ٹائی ٹینک جہاز کے لئے کئے گئے تھے کم وبیش ویسے ہی دعوے پاکستان کے لئے نہ صرف ماضی میں کئے گئے بلکہ آج تک کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی صورتحال ڈوبتے ہوئے ٹائی ٹینک جہاز جیسی ہے لیکن ارباب اختیار یہ کہہ کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ ملک میں سب اچھا اورسب ٹھیک ہے،اس قسم کے نعرے لگا کر ایک بار پھر عوام کو اسی طرح گمراہ کیا جارہا ہے جس طرح ماضی میں کیا گیا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے اس بیان کو ایک کہانی اور قصہ سمجھ کر بھول نہ جائیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پاکستان ایک یادگار اور المناک قصے کی صورت میں دنیا کی تاریخ میں موجود ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں